6 اکتوبر، 2024، 6:02 PM

آئرلینڈ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کی منتقلی کے اسرائیلی مطالبے کو 'اشتعال انگیز' قرار دے دیا

آئرلینڈ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کی منتقلی کے اسرائیلی مطالبے کو 'اشتعال انگیز' قرار دے دیا

آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی فوجوں کو جنوبی لبنان میں اپنی پوسٹیں چھوڑنے کی اسرائیلی دھمکی پر شدید تنقید کی۔

مہر نیوز کے مطابق،  المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق آئرش صدر مائیکل ہگنس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی رجیم کی اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنانی دیہاتوں کو خالی کرنے کی وارننگ اشتعال انگیز" ہے 

ہیگنس نے مزید کہا کہ درحقیقت، اسرائیل مطالبہ کر رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت کام کرنے والی پوری UNIFIL (لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس) ملک سے نکل جائے۔

انہوں نے اسرائیلی تجویز کو "اہم ترین عالمی ادارے کی توہین" قرار دیا۔

جنوبی لبنان میں امن و امان قائم کرنے کی ذمہ دار یونیفل فورسز میں کام کرنے والے 10,000 فوجیوں میں سے 347 کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز یونیفل نے کہا تھا کہ اس نے لبنانی سرحد پر اسرائیل کی ممکنہ دراندازی سے قبل متعدد مقامات کو "ترک کرنے" کے اسرائیلی مطالبات سے انکار کر دیا ہے۔

News ID 1927231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha